بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قائمقام چیئرمین سینیٹ کی مولانافضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، اہم امور پر تبادلہ خیال

  اسلام آباد(ممتازنیوز) قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے مولانا فضل الرحمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔    ملاقات میں اہم امور سمیت سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کو مبارکباددی۔ ملاقات میں صوبہ بلوچستان کی ترقی اور مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بزرگ ہیں اور ان کے ساتھ ذاتی تعلق ہے ۔قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان ہماری رہنمائی کر یں گے اور ان سے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سیاسی بصیرت اور سیاسی شعور رکھنے والے مدبر سیاستدان ہیں۔  قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہاکہجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔