سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے ملاقات کی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عشرت العباد نے کہا کہ اب محسوس ہوتا ہے کہ مجھے فعال ہونا چاہیئے، مجھے کئی سال تک لوگوں کی خدمت کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوستوں سے مشاورت کرتا رہا ہوں، میں ملک سے جانے کے بعد ملک کےلیے دعاگو رہا ہوں، کب آنا ہے اس کےلیے وقت ضروری ہے۔
سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مجھے جو بھی کرنا ہے پاکستان آکر ہی کرنا ہے، واپس آنے کے بارے میں مناسب وقت پر تفصیل بتاؤں گا۔








