طوفانی ہواؤں سے درخت اور دیواریں کر گئیں، چھتیں بھی اُڑ گئیں
راولپنڈی :گوجرخان میں طوفانی ہوائیں اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں 3بچے جاں بحق جبکہ 15زخمی ہو گئے،نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق طوفانی ہوائیں اور بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور درخت گرنے کے درجنوں واقعات رونما ہوئےدرخت ، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو زرائع نے بتایا کہ نواحی علاقہ سنگنی میں چھت گرنے سے 14 سالہ لڑکی اریبہ جاں بحق ہو گئی جبکہ چنگا بنگیال میں چھت گرنے سے 2 بچے 8 سالہ ظل حسن اور 9 سالہ حیدر عباس جان کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ 15 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں 12 سالہ علیزے اور 4 سالہ فرحان کو زخمی حالت میں راولپنڈی ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا ۔
راولپنڈی میں طوفانی بارش، 3 بچے جاں بحق، 15 افراد زخمی








