بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رکن اسمبلی فضل الہیٰ گرڈ اسٹیشن رحمان بابا کا کنٹرول سنبھالنے پہنچ گئے

خیبرپختونخوا میں حکومتی رکن فضل الہیٰ گرڈ اسٹیشن رحمان بابا کا کنٹرول سنبھالنے پہنچ گئے ہیں۔

ایم پی اے فضل الہیٰ جے ساتھ پی ٹی آئی کارکن بھی رحمان بابا گرڈ اسٹیشن کے باہر موجود ہیں۔

گرڈ اسٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور ایم پی اے اور کارکنوں کو اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز فضل الہیٰ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ صبح 9 بجے گرڈ اسٹیشن رحمان بابا کا بٹن میرے پاس ہوگا، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کل میں جاری کروں گا۔

فضل الہیٰ نے کہا کہ جس حلقے کی جتنی لوڈشیڈنگ بنتی ہے اس کے مطابق بجلی فراہم کریں گے، ہمارے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ وہ صوبے کا حق چھینیں گے ہم ساتھ ہیں۔

اب فضل الہیٰ کا گرڈ اسٹیہشن کے باہر پہنچ کر کہنا ہے کہ اندر داخل ہونے کی ضرورت نہیں، تمام فیڈرز کی بجلی شروع کردی گئی ہے، لیکن صرف فیڈرز کی بجلی شروع کرنے پر واپس نہیں جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک تحریری طور پر یقین دہانی نہیں کرائی جاتی یہاں موجود رہیں گے، بجلی ہمارا حق ہے اور اپنا حق چھین کر لیں گے۔