بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئندہ بجٹ عوام دوست ہونا چاہیے،یوسف رضاگیلانی

ملتان(ممتازنیوز) قائم مقام صدریوسف رضا گیلانی نے کہاکہ آئندہ بجٹ عوام دوست ہونا چاہیے، معاشی خوشحالی ملک میں سیاسی استحکام سے منسلک ہے، قائم مقام صدر نے آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ معاشی استحکام کے بغیر عوام کی حالت بہتر نہیں ہو سکتی،قومی مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لانے کی ضرورت ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملتان میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں گے، قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے ہفتہ کو ملتان سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ، اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر اہم سیاسی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بڑے پیمانے پر لوگ مستفید ہو رہے ہیں، مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، جنوبی پنجاب میں تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم سے بات چیت شروع ہو چکی ہے