بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طلعت حسین ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے،عطا تارڑ

اسلام آباد (ممتازنیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ٹی وی، فلم، تھیٹر اور ریڈیو کے عظیم اداکار اور صداکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس، مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ طلعت حسین کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا،طلعت حسین ایک منفرد فنکار تھے جنہوں نے اپنی آواز اور اداکاری سے ہر کردار کو زندہ کیا،طلعت حسین نے لندن چینل فور کی مشہور زمانہ سیریز ”ٹریفک“ میں لاجواب اداکاری کا مظاہرہ کیا، مقبول ٹی وی ڈراموں ہوائیں، کشکول، طارق بن زیاد اور دیگر میں انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، مرحوم طلعت حسین ایک حقیقی استاد تھے، ان کی وفات سے فنون لطیفہ کی دنیا ایک عظیم فنکار سے محروم ہو گئی ہے،طلعت حسین ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔