بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ممتازنیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، سید نوید قمر ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمان شامل تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہء خیال، مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی،ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔