بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طلعت حسین کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا اسے کبھی پُر نہیں کیا جا سکے گا، وزیراعظم

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی ٹیلی ویژن ، تھئیٹر ، فلم اور ریڈیو کے ممتاز اداکار و صدا کار طلعت حسین کی وفات پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار، مرحوم اداکار کی بلندیء درجات کے لئے دعاء،مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہطلعت حسین ایک لیجنڈ اداکار تھے جن کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا ،طلعت حسین نے اپنی جاندار اداکاری کے فن سے دنیا بھر کے ڈرامہ اور فلم شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی،پاکستان ٹیلی ویژن ، تھیٹر فلم اور ریڈیو کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا اسے کبھی ہر نہیں کیا جا سکے گا،اللہ تعالیٰ مرحوم طلعت حسین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔