بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کے نئےصدر کا انتخاب: پارٹی کا الیکشن کمیشن آج کاغذات نامزدگی جاری کرے گا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے صدرکےانتخاب کے لیے پارٹی کا الیکشن کمیشن آج کاغذات نامزدگی جاری کرے گا جبکہ 5 رکنی الیکشن کمیشن کی سربراہی رانا ثنا کررہے ہیں، کل 4 بجے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل نئےصدرکا انتخاب کرے گی اور امکان ہے کہ نوازشریف ن لیگ کے بلامقابلہ صدرمنتخب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق دیگراراکین میں اقبال ظفر،عشرت اشرف، جمال شاہ کاکڑ اورکھیل داس کوہستانی شامل ہیں۔ پارٹی الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارآج شام 5 بجےتک کاغذات حاصل کرسکیں گے، کاغذات نامزدگی پارٹی سیکرٹریٹ سےحاصل کرسکیں گے۔

پارٹی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کل صبح 10سے12بجےتک جمع کروائےجاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل دوپہر 1سے 2 بجےکےدرمیان ہوگی۔

کل کی جنرل کونسل کے اجلاس کا ایجنڈہ جاری

علاوہ ازیں کل کی جنرل کونسل کے اجلاس کا ایجنڈہ جاری کردیا گیا۔ ایجنڈے کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی آئین میں ترامیم بھی منظورکروائی جائیں گی، اجلاس میں صدر کےعہدے کا انتخاب کیا جائےگا، کشمیر، فلسطین سمیت مختلف معاملات پرقرادادیں منظور کی جائیں گی۔

ایجنڈے کے مطابق قائم مقام صدر شہبازشریف اجلاس سے خطاب کرینگے، نومنتخب صدرنوازشریف بھی اجلاس سے خطاب کرینگے،ایجنڈہ