بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور، دہشتگردوں کیساتھ لڑتے ہوئے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ اداکردی گئی ، آرمی چیف کی شرکت

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
بعد ازاں آرمی چیف نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے پشاور سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشتگردوں کے خلاف پوری قوت سے مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 23 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔