بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوم تکبیر کے حوالے سے وفاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ انجینئرامیرمقام کا پیغام!

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چاغی کے پہاڑ ہر سال 28 مئ یوم تکبیر کو قائد محمد نواز شریف کی پاکستان سے محبت اور وفا کی داستان سناتا ہے

آج سے 25 سال قبل 28 مئ 1998 کو بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں عالمی دباؤ کے باوجود قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اس وقت کے نڈر اور بے باک وزیراعظم محمدنوازشریف کی سربراہی میں سائنسدانوں اور متعلقہ اداروں نے 6 ایٹمی دھماکے کرکے نا صرف پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا بلکہ وطن عزیز کو اسلامی دنیا کے پہلے اور اقوام عالم کی ساتویں ایٹمی طاقت بنایا-
درحقیقت یوم تکبیر ہماری آنے والی نسلوں کی آذادی ، خودمختاری اور مستقبل محفوظ بنانے کا بڑا اہم دن ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) سمجھتی ہے کہ مضبوط دفاع کیلئے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مظبوط بنانا ضروری ہے ، انشآ ءاللہ وطن عزیز کو موجودہ معاشی بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت بھی نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ن لیگ کی ٹیم رکھتے ہے، انشآءاللّٰہ ہم ہی پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے بھی مستحکم کرکے معاشی طور پر ناقابل تسخیر بنا کر دم لینگے-

آئیے ملکر آج کے اس اہم دن عہد کریں کہ پاکستان کی عزت ، وقار ، آبرو، دفاع وسلامتی اور مفاد کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔