بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لندن پلان :طاہرالقادری نے نوازشریف کے الزام کومسترد کردیا

اسلام آباد:پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے لندن پلان سے متعلق سابق وزیراعظم نوازشریف کے الزام کومسترد کرتے ہوئے کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) ظہیرلاسلام سمیت کسی جنرل سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ،معلوم نہیں نواز شریف کو کون ایسی غلط معلومات فراہم کررہاہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے طاہرالقادری نے کہاکہ نوازشریف کے الزام کو تہمت قراردیتاہوں ،چنددن پہلے بھی الزامات لگائے گئے جنہیں مستردکرچکاہوں ۔انہوںنے کہاکہ دھرنے کےلئے کینیڈاسے لندن ،ایک دن انتظار کرکے پاکستان آیاتھا، لندن میں قطعی طورپر کوئی ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)ظہیر الاسلام سمیت کسی بھی جنرل سے کوئی بھی ملاقات نہیں ہوئی ۔انہو ں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے نوے کی دہائی سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں،دھرنے سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہوتی رہیں،پاکستان ،لندن ،کینیڈا میں میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیںہوئیں۔انہوں نے کہاکہ 2018 میں پاکستان کی سیاست سے دستبردارہوگیاتھا اب پاکستان کی سیاست سےمیراکوئی تعلق نہیں ہے۔