بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی: نیب کا نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے دفترپرچھاپہ،عملے سے پوچھ گچھ،ریکارڈضبط،آفس سیل

راولپنڈی:نیب کا نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے دفترپرچھاپہ،عملے سے پوچھ گچھ،آفس سیل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شام نیب کی سولہ رکنی ٹیم نے راولپنڈی میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے دفترپرچھاپہ مارا۔ اس موقع رپ پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی نیب ٹیم کے ہمراہ تھیں۔ نیب ٹیم نے چھاپہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے مارا ،اس دوران عملے سے پوچھ گچھ کی گئی جب کہ ریکارڈتحویل میں لے کر سوسائٹی کا دفترسیل کردیاگیا۔

ادھروی نیوز کے مطابق معروف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر نیب ٹیم کے چھاپے کے بعد سوسائٹی کے ملک ریاض نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جو چاہے ظلم کرلو میں وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا۔