اسلام آباد (ممتازنیوز) شدت پسندوں کی جانب سے نئے ضم شدہ اضلاع خیبرپختونخوا میں اسکولوں کو نقصان پہنچانے کامعاملہ،سیکرٹری تعلیم محی الدین وانینےچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کو خط لکھ دیاجس میں انہوں نے خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں سکولوں کی تباہی کے حالیہ واقعات پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس مقصد کے لیے وفاقی اور صوبائی نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ یہ مشترکہ ٹاسک فورس تباہ شدہ اسکولوں کی تعمیر نو اور پورے علاقے میں حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرے ،یہ ٹاسک فورس مزید شدت پسندانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے، ٹاسک فورس کو ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی کی شمولیت اور لچک پیدا کرنے پر بھی توجہ دینی چاہیے جہاں تعلیم بغیر کسی خوف کے پھل پھول سکے،یہ بات انتہائی خوفناک ہے کہ دہشت گردی کی ان گھناوٴنی کارروائیوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے وقف اداروں کو نشانہ بنا یاجارہاہے ۔
سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ لڑکیوں کی تعلیم ہماری قومی ترقی کی حکمت عملی کا سنگ بنیاد ہے اور اس محاذ پر کوئی بھی حملہ ہماری قوم کے مستقبل پر حملہ ہے،میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وفاقی حکومت اس مشکل وقت میں خیبرپختونخوا کی صوبائی انتظامیہ کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، ہم تعلیمی اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور تباہ شدہ اسکولوں کی فوری تعمیر نو کے لیے تمام ضروری اقدامات کے لیے پرعزم ہیں، یہ ضروری ہے کہ ہم انتہا پسندی کے اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کریں اور اپنے طلبہ اور اساتذہ کے تحفظ کو یقینی بنائیں، انتہا پسند عناصر کی طرف سے درپیش چیلنجوں کے باوجودہم مل کرس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں،میں آپ کے فوری جواب اور اس نازک مسئلے کو حل کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
اسکولوں کو نقصان پہنچانے کامعاملہ،سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کاچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط،واقعات پرتشویش کااظہار








