یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق یکم جون سے پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا کی جانب سے 31 مئی کو سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی جائے گی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قمیت میں 5 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
وزارت خزانہ حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کرے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان








