اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑنے سینئر صحافی ثاقب سعید کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ ثاقب سعید کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے- آمین
وزیر اطلاعات کاسینئر صحافی ثاقب سعید کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس








