بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں مزید چار پولیو نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق  

کراچی سنٹرل میں ایک ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس پایا گیا ، کراچی ایسٹ میں ایک ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس پایا گیا  ۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے دو کوئٹہ، کوہاٹ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
اب تک ملک کے 38 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،رواں سال اب تک 153 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔3 جون سے ملک کے 66 مخصوص اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔
سربراہ پاکستان پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا ہےپولیو مہم میں 1 کروڑ 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، تاکہ متاثرہ علاقوں میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
ملک کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے ،ڈاکٹر شہزاد بیگ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلوائیں۔