مظفرآباد:وفاقی وزیر امور کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام دو روزہ سرکاری دورے پر آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے ۔
تفصیلا ت کے مطاب قمظفرآباد پہنچنے پرسیکرٹری مالیات لیفٹیننٹ ریٹایرڈ اسلام زیب، سیکرٹری پی اینڈ ڈی عامر لطیف اعوان ،کمشنر مظفرآباد عدنان خورشید ،ڈی آئی جی پولیس عرفان مسعود کشفی سمیت اعلی حکام نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پروفاقی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر جواد رفیق ملک بھی انکے ہمراہ تھے۔
وزیرامور کشمیرکو PSDP کے منصوبہ جات اور فنڈز کےحوالہ سے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔
وزیرامور کشمیر آج سہ پہر مظفرآباد میں میڈیا ٹاک بھی کریں گے۔
وزیرامور کشمیر اپنے دورہ کے دوسرے روز کل نیلم ویلی روانہ ہونگے۔
کیرن کےمقام پر وزیر امور کشمیر ضلعی انتظامیہ سے ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے بریفنگ لیں گے۔
وزیرامور کشمیر خواجہ سیری کے مقام پر مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر امیر مقام دو روزہ سرکاری دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے








