اسلام آباد :وفاقی وزیر مذہبی امور،اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، پاکستان کی تعمیر نو میں خواتین کا کردار مثالی رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز فرخ خان ایم این اے ، جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز، طربیہ بخاری سے ملنے والے شعبہ خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک ، مرکزی رہنما عظام چوہدری اور دیگر پارٹی راہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مسلم لیگی خواتین پر فخر ہے،انہوں نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔مسز فرخ خان نے اس موقع پر پارٹی کی تنظیم نو، کارکنوں کے مسائل کے حوالے سے بھی پارٹی راہنماؤں کو آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مخلص ورکروں کو حکومتی عہدوں پر ایڈجسٹ کرنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔ چوہدری سالک حسین نے یقین دہانی کرائی کہ انکا مقصد ملک ، قوم اور پارٹی کی خدمت ہے اس کے لیے وہ ہر ممکن کوششیں کریں گے۔
خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، چوہدری سالک حسین








