لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے پاکستان میں ناروے کے سفیر پَیراَلبرٹ اِیلسوس نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے امور پر گفتگو ہوئی محمد نوازشریف نے کہاکہ ناروے میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطے اور تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دونوںممالک میں سرمایہ کاری، تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون میں اضافہ کرسکتے ہیں، محمد نوازشریف نے کہاکہ ناروے کے سفیر نے محمد نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارک دی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ناروے کے سفیر کا آمد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا
ناروے میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطے اور تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہیں،نوازشریف








