اسلام آباد (ممتازنیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان سنگل ونڈو کمپنی سے متعلق اجلاس ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کا موجود ہونا خوش آئند ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کا دائرہ کار بڑھایا جائے ،انہوں نے کہاکہ عوام کو شہری سہولیات کی فراہمی میں آسانی کے حوالے سے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی طرز پر آپریشنز کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ چین کا سنگل ونڈو کا نظام ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،اجلاس کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سنگل ونڈو کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایاگیاکہ پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعے ملک کی 65 فیصد تجارت مستفید ہو رہی ہے ، 11حکومتی ادارے اور 29 بینکس پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ منسلک ہیں ،بریفنگ میں کہاگیاکہ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی اقوام متحدہ کے ڈیجیٹل اور سسٹینیبل ٹریڈ فیسیلیٹیشن سروے 2022 گلوبل سروے میں درجہ بندی خطے کے ممالک میں بہترین رہی ۔
وزیراعظم کی پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت








