لاہور: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔وزیرِ اعظم نے ارشاد احمد عارف کو صدر، اعجاز الحق کو سیکریٹری جنرل، انور ساجدی کو سینئیر نائب صدر اور باقی منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (CPNE)کی ملک میں معیاری صحافت کیلئے گراں قدر خدمات ہیں ۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران ملک میں صحافت کے معیار کی مزید بہتری اور فیک نیوز کے صد باب کیلئے اقدامات اٹھائیں گے،وزیرِ اعظم نے کہاکہ حکومت ملک میں آزادی صحافت کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ، صحافتی برادری کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر اعظم کاکونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد








