بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینئر صحافی بہزاد سلیمی کے چھوٹے بھائی فواد سلیمی پر شانگلہ ہل میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد(ممتازنیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی و سابق صدر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) بہزاد سلیمی کے چھوٹے بھائی فواد سلیمی پر شانگلہ ہل میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کے فواد سلیمی حملے میں محفوظ رہے، اسپیکر قومی اسمبلی نےبہزاد سلیمی اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کرنے، واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملزمان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی۔