بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(صغیر چوہدری)اسلام آباد سے ویت نام کے سفیر کی اہلیہ لاپتا ہو گئیں وزیرداخلہ محسن نقوی نے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا محسن نقوی کا آئی جی اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرکے ویت نام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کی بحفاظت بازیابی کے لئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کردی وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ
اسلام آباد پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفیر کی اہلیہ کی جلد تلاش یقینی بنانے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اس واقعہ کے بارے آئی جی پولیس اسلام آباد سے مسلسل رابطے میں ہیں
دوسری جانب پولیس نے واقعے کی مزید تفصیل جاری نہیں کیں