بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات نہیں دی جارہی، احمد خان بھچر

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات نہیں دی جارہی ہیں اور نواز شریف نے آج تک اپنا رونا دھونا ختم نہیں کیا۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اندر رہ کر بھی حکومت کے لیے خطرناک بنے ہوئے ہیں، شہباز شریف وکٹ کے اس طرف اور نواز شریف دوسری طرف کھیل رہے ہیں، جب کہ وفاق ہو یا پنجاب، نواز شریف کی بیٹی نے روڈ میپ نہیں دیا۔

احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) بتائے سپریم کورٹ پر حملہ کس نے کیا تھا، عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور وزیر اعظم کے اختیار میں کچھ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہیلتھ کارڈ دے کر کر تفریق کو ختم کیا تھا لیکن موجودہ حکمرانوں نے عوامی منصوبہ کو ختم کردیا۔