بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویت نام کے سفیر کی بیگم مل گئیں

اسلام آباد(ممتاز نیوز)ویت نام کے سفیر کی اہلیہ مل گئیں ،سفیر کی اہلیہ ایف نائن پارک میں بیٹھی ہوئی تھیں ،پولیس کے مطابق ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کوتلاش کرلیاگیا،ویت نام کے سفیر کی اہلیہ جن کا نام ناگا بتایا جاتا ہے ایک گھنٹہ قبل اپنے گھر سیکٹر ایف ون سے بازار کے لئے گئیں لیکن اپنا موبائل اور پرس گھر چھوڑ گئیں ۔اور وہ گھر واپس نہیں آئیں جس پر سفیر نے اپنی اہلیہ کے لاپتہ ہونے سے متعلق پولیس کی ہیلپ لائن ریسکیو 15 پر کال کرکے آگاہ کیا اطلاع ملنے پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا کے ہمراہ ویتنام کے سفیر کی رہائشگاہ پر پہنچے آئی جی کے ساتھ تفتیشی ٹیم کے افسران بھی شامل تھے ،پولیس کی جانب سے ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کوہرجگہ تلاش کیاگیا،پولیس کے مطابق سفیر کی اہلیہ ایف نائن پارک میں بیٹھی ہوئی تھیں۔