بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ارشاد عارف کو سی پی این ای کا صدر، اعجاز الحق کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک پیش کرتی ہوں،سی پی این ای کے تمام نومنتخب عہدیداران کو فردا فردا مبارک ہو،مدیران کی ایک نہایت قابل فخر تنظیم کے طور پر سی پی این ای کا ملکی تاریخ میں اہم کردار رہا ہے،میڈیا اور اس سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے ہمیشہ کی طرح ہر قدم پر سی پی این ای کے ساتھ رہیں گے