بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیخ مجیب الرحمان ویڈیو اپ لوڈنگ، ایف آئی اے نے مزید 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان ویڈیو اپ لوڈنگ کے معاملے میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد ایف آئی اے نے 3 اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔
ایف آئی اے نے عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو 3 جون کو دن 11 بجے انکوائری کے لیے بلا لیا ہے۔
ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے۔
متن میں درج ہے کہ اِس اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اَور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔