لاہور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سینئرسیاستدان چوہدری شجاعت حسین سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی، وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شجاعت حسین کی بیمار پرسی کی انکی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا کا آئینی منصب سنبھالے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم اہنگی اور رواداری کا قیام انتہائی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ عوام اور ملک کی خوشحالی کے لیے صوبوں اور وفاقی حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کے قیام کے اثرات سے عوام مستفید ہوں گے ۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ خیبر پختون خواکے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق کا نمائندہ ہونے کے ساتھ ساتھ صوبے کے درمیان تعلقات بہتر انداز سے استوار کرنے کے حوالے سے پائے جانے والے جذبات انتہائی قابل ستائش ہیں ۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور انکے خاندان کی پاکستان اور جمہوریت کے لیئے خدمات لازوال ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ محب وطن سیاسی کارکنوں کے لیئے ایک مشعل کا کردار ادا کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے اندر رواداری برداشت احترام کی سیاست کی ضرورت ہے ۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست اور ریاستی اداروں کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والے کسی صورت میں محب وطن نہیں ہو سکتے، ایسے لوگوں کو نہ ہی ملک کا وفادار کہا جا سکتا ہے اور نہ ہی عوام کا اس ملک کے تحفظ اور قیام امن کے لیئے سیکورٹی اہلکاروں اور عوام کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ۔
چوہدری شجاعت حسین نے خیبر پختون خواکا مقدمہ بہترین انداز سے اجاگر کرنے پر ایک بار پھر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خراج تحسین پیش کیا۔
صوبوں اور وفاقی حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کے قیام کے اثرات سے عوام مستفید ہوں گے ،چودھری شجاعت








