بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے ساتھ انہی کے لہجے میں بات کی جائے تو راستہ نکل سکتا ہے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ہی فتنہ اور فساد ہے، جس طرح کا ان کا رویہ ہے ان کے ساتھ اسی لہجے اور پیرائے میں بات کرنی چاہیے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے جو پوسٹ کی گئی وہ عمران خان کی مرضی سے ہوئی کیونکہ یہ ایسے ہی گھٹیا خیالات رکھتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مشیر وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان کی سوچ اور فطرت کے مطابق ہینڈل کیا جائے، راستہ ایسے ہی نکل سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان جب سے مقبول ہوئے یہ مذاکرات سے انکاری ہیں، کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کی کوئی تجویز فی الحال زیر غور نہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر کسی پارٹی کے خلاف پابندی کا مواد موجود ہے تو اسے کابینہ میں پیش کیا جاسکتا ہے، ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہاکہ عدلیہ میں کچھ لوگ ایسے جو عمران خان کو سپورٹ کرتے رہے ہیں مگر کسی جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنا اتنا معمولی معاملہ نہیں۔
انہوں نے کہاکہ 3 سے 4 روز میں عمران خان کی جو گفتگو ہوئی، ہوسکتا ہے یہ سوچ عدلیہ میں زور پکڑے کہ فتنے سے بچا جائے۔