بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد، مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر آگ

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آگ خیبر پختونخوا کی حدود میں لگی ہے، آگ کے اسلام آباد کی حدود میں داخلے کو روکنے کے لیے فائر والز بنالی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے 36 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ آگ روکنے میں کے پی حکومت کے ساتھ مشترکہ کاوشیں کررہی ہے، آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا جائے گا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں سماہنی کے تونین اور باعسر کے جنگل میں بھی آگ لگ گئی۔

آگ نے جنگل کے وسیع رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، محکمہ جنگلات کے اہلکار اور مقامی افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔