بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راجن پور: سسرال کی قید سے خاتون اور 18 ماہ کی بچی بازیاب

راجن پور کی تحصیل روجھان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور اس کی 18 ماہ کی بچی کو بازیاب کرا لیا۔

متاثرہ خاتون کی بہن نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ شوہر اور سسرال والوں نے میری بہن کو روجھان کچہ کے علاقے میں قید کیا ہوا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، مقدمہ درج کر لیا گیا، متاثرہ خاتون کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ خاتون کی بہن نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ شوہر اور سسرال والے میری بہن کو قید کر کے ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کی بہن نے یہ بھی بتایا کہ میری بہن سے ظریف نامی شخص نے ورغلا پھسلا کر شادی کی تھی۔