لاہور (ممتازنیوز)وزیراعلی مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر نو ٹو پلاسٹک مہم کے تناظر میں اہم حکومتی اقدامات،عوام کے لئے پلاسٹک سے پیداہونے والی مہلک بیماریوں سے تحفظ کے لیے مہم کا آغاز5جون سے ہوگاجس کے تحت غیر قانونی پلاسٹک بیگ کی تیاری، پروڈیکشن،تریسل اورخریدوفروخت پر پابندی کے لیے میکانزم پرسختی سے عملدرامد کے لیے تیاری مکمل کرلی گئی ،پلاسٹک کا استعمال کینسر اور دیگرمہلک بیماریوں کا موجب ،پلاسٹک کاواحد استعمال ماحولیاتی الودگی کو بڑھارہا ہے،5 جون سے پلاسٹک کی غیرقانونی مصنوعات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاٶن کا اغاز کیا جاۓ گا،اس سے قبل بارہا نوٹسز ارسال کیے جاچکے ہیں،5جون سے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اوردیگرفوڈ پواٸنٹس پر گاہکوں کوپلاسٹک بیگ میں کھانا دینے پہ سخت پابندی ہوگی،خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف مکمل کریک ڈاٶن ہوگا،مالکان کے خلاف قانونی کاررواٸی اوربھاری جرمانے ہونگے۔ قانون کے مطابق 75 ماٸیکرون سے کم حجم کے پولیتھین بیگز کے استعمال اورسنگل یوز پلاسٹک کے برتنوں پر مکمل پابندی یے۔پلاسٹک کے عدم استعمال پرعوام کے لیے “پلاسٹک موت ہے” کے موضوع پراگاہی مہم کا اغاز کیاجاۓ گا،پبلک سروس میسجز سوشل میڈیا کے ذریعے واٸرل کیے جاٸیں گے۔شاپنگ مالز،دفاتر بس اسٹینڈز،پارکس، ٹرانسپورٹس،ڈاٸیوو،میٹرو بسسزاور عوامی جگہوں پر پلاسٹک کی پابندی کے حوالے سے تحریری پیغامات چسپاں کیے جاٸیں گے۔پلاسٹک بیگز کی جگہ کاٹن بیگز یامتبادل ذراٸع کی تیاری،پروڈیکشن ،خریدوفروخت اوراستعمال کو فروغ دیا جاۓ گا۔
پلاسٹک موت ہے اور اسکی زہریلی لہر سے ہم سب کو بچنے کے لیے ملکر کوشش کرناہوگی۔میڈیا کو پلاسٹک موت ہے کی آگاہی مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست ہے،عوام پلاسٹک بیگ خریدتے وقت یاد رکھیں اپنے اور دوسروں کے لئے موت خرید رہے ہیں
5جون سے “پلاسٹک موت ہے” مہم کاآغاز،پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی








