بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی خاتون انجو واپس نہ آئی، پاکستانی نوجوان کا برا حال

سرحد پارسے پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان آنے کے بعد شادی کرنے والی بھارتی خاتون انجو(اسلامی نام فاطمہ) جو بچوں سے ملاقات کیلئے بھارت گئی تھی، اب واپسی کا ارادہ بدل دیا جبکہ ادھر ضلع دیر میں ان کے شوہر نصر اللہ شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ رفعت اللہ اورکزئی کی پوسٹ میں بتایا گیا کہ ’بھارتی خاتون سے شادی کرنے والے پاکستان کے ضلع دیر کے نوجوان نصر اللہ ان دنوں شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے باعث ان کی شادی ٹوٹ رہی ہے، نہ وہ انجو کے پاس بھات جاسکتا اور نہ وہ آسکتی ہیں، کیا ہمیں خوشحال زندگی گزارنے کا کوئی حق نہیں؟

ںصراللہ نے کہا کہ ’آخر کب تک ہم اس طرح تناؤ کی کیفیت میں زندگی گزاریں گے؟ نصر اللہ کے مطابق ’میں نے انجو کےلیے پاکستان کا ویزہ اپلائی کیا ہے لیکن سیکیورٹی کے نام پر ان کو ویزا نہیں دیا جارہا، اس طرح مجھے بھی بھارت کا ویزا نہیں دیا جارہا؟

نصر اللہ نے کہا کہ ’اس سے بہتر ہے کسی اور ملک میں چلے جائیں کیونکہ بھارت اور پاکستان کو شاید ہم قبول نہیں، میں نے شادی کرکے کوئی گناہ تو نہیں کیا ہے جو دونوں ممالک ہمیں قبول کرنے کےلیے تک تیار نہیں۔

نصراللہ کے مطابق وہ ان دنوں میں شدید زہنی تناؤ سے گزررہا ہوں، کچھ سمجھ نہیں آرہا کیا کروں؟