بھاری بجلی بل ادا کرنے والے صارفین پر نیپرا نے ایک اور وار کیا ہے۔ نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کردی جس کے بعد صارفین بجلی بلوں کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم ہوگئے.
ذرائع کے مطابق صارفین بجلی بلوں کی قسط وارادائیگی کےریلیف سےمحروم کردیا، نیپرا نے بلوں کی قسط کرانے کی سہولت محدود کردی، بجلی صارفین اب سال میں ایک دفعہ بجلی بل کی قسط کراسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کردیں، تمام بجلی کمپنیوں کو احکامات جاری کردئیے گئے، قسط کرانےکی صورت میں نیابل کمپیوٹرائزڈبل ہی جاری کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری چھٹی کےباعث بل کی عدم ادائیگی پرتاخیری فیس لینےکی ہدایت کردی گئی۔








