بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیب نے قومی اسمبلی کے گریڈ 22 کے مستعفی اسپیشل سیکرٹری برائے ایڈمن چوہدری مبارک کا کمرہ سیل کردیا

اسلام آباد (ممتازنیوز)قومی اسمبلی میں سابقہ دور حکومت میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، نیب نے قومی اسمبلی کے گریڈ 22 کے مستعفی اسپیشل سیکرٹری برائے ایڈمن چوہدری مبارک کا کمرہ سیل کردیا،نیب ٹیم نے چوہدری مبارک علی کے دفتر سے ضروری کاغذات کو بھی تحویل میں لیا،نیب ٹیم نے قومی اسمبلی کے مستعفی سپیشل سیکرٹری چوہدری مبارک کے سٹاف سے پوچھ گچھ بھی کی،چوہدری مبارک علی نے چند روز قبل اسپیشل سیکرٹری برائے ایڈمن سے استعفیٰ دے دیا تھا۔اسپیکر نے چوہدری مبارک علی کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔چوہدری مبارک علی ریٹائرمنٹ کے باوجود قومی اسمبلی میں کنٹریکٹ پر کام کر رہے تھے۔چوہدری مبارک علی پر قومی اسمبلی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا الزام ہے۔نیب سابق سپیشل سیکرٹری سے انکوائری بھی کررہا ہے۔