بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سائفر کیس میں ملزم نے اعتراف کیا،اسے چھوڑناانصاف کابھٹہ بٹھانے کےبرابر ہے،راناثناء اللہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم کے مشیربرائے امورراناثنااللہ نے کہاہے کہ سائفر کیس کے صحیح ہونے میں تو کوئی شک نہیں ہے، ملزم نے اعتراف کیا،اسے چھوڑناانصاف کابھٹہ بٹھانے کےبرابر ہے
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ
بانی پی ٹی آئی نے پوری دنیاکے سامنے سائفرلہرایا،انہوں نے پری دنیا کے سامنے سائفر کے مواد کو ڈسکس کیا ،پوری دنیانے سنا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ سائفر سے کھیلنا ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی شک نہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے جرم سرزد کیاہے،وہ اس میں قصوروار ہیں ،میں سمجھاہوں کہ سائفر کیس کو واپس بھیج دیناچاہئے تھا
راناثناء اللہ نے کہاکہ کیس کے ٹرائل میں کوئی بے ضابطگی یا جلدی بازی ہوئی تو ریمانڈ ہوناچاہئے تھا،کسی چیزکاسیاسی ہونا یانقصان ہوناالگ چیز،کیس کے میرٹ سیاسی نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے آگے بڑھناہے تو سیاست دانوں سے مذاکرات کرناہوں گے