اسلام آباد(ممتازنیوز)معاشی امور کے ماہر ڈاکٹر فرخ سلیم نے سابق پی ڈی ایم ،سابق نگران دورحکومت اور موجودہ حکومت کے تحت ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا موازانہ پیش کردیا۔فرخ سلیم کی طرف سے سوشل میڈیاپر شیئر کئے گئے کنزیومر پرائس انڈکس کے مطابق پی ڈی ایم حکومت نے جب اقتدارسنبھالاتو اس وقت مہنگائی کی شرح 38اعشاریہ آٹھ فیصد تھی جو پی ڈی ایم حکومت کے سولہ ماہ کے دوران کم ہوکر ساڑھے تیس فیصد پرآگئی جس کے بعد انوارالحق کاکڑکی سربراہی میں نگران حکومت کے ابتدائی ایام میں مہنگائی کاگراف ایک بارپھر بڑھ کر 33فیصد تک پہنچ گیا لیکن بعد ازاں اس میں کمی آناشروع ہوئی اور نگران حکومت کے خاتمے تک مہنگائی کم ہوکر 18فیصد تک آگئی تھی ،8فروری کے انتخابات کے نتیجے میں وزیراعظم شہبازشریف حکومت قائم ہونے کے بعد مہنگائی کی شرح مزید تیزی سے کم ہوئی جو منتخب اتحادی حکومت کے تین ماہ کے عرصے میں 11اعشاریہ 8 فیصد پر آگئی ہے ۔
شہبازشریف حکومت کے 3ماہ کے عرصے میں مہنگائی کی شرح میں تیزی سے کمی








