واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے پاک امریکہ مضبوط تعلقات کی داعی کانگریسی خاتون رکن شیلا جیکسن لی کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
شیلا جیکسن لی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وہ لبلبے کے سرطان کے عارضے سے متاثر ہیں۔ سفیر پاکستان کی جانب سے اپنے ٹویٹ میں شیلا جیکسن لی کی صحت اور مکمل صحت یابی کی دعا کی گئی انہوں کہاکہ شیلاجیکسن ایک دلیر لیڈر ہیں اور محروم طبقوں کے لئے امید کا باعث ہیں پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ خصوصی اور گہری وابستگی رکھتے ہیں: ،آپ پاک امریکہ مضبوط تعلقات کی وکیل ہیں ہمیں یقین ہے کہ آپ اس بیماری کا حوصلے مقابلہ کریں گی۔ ہم سب آپ کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ خصوصی اور گہری وابستگی رکھتے ہیں کیونکہ کانگریس کے پاکستان کاکس کی چیئرپرسن کی حیثیت سے آپ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات کی حامی ہیں۔
امریکہ میں پاکستانی سفیر کا کانگریسی خاتون رکن شیلا جیکسن لی کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار








