بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روسی سفارتخانہ پاکستان کی سیاسی صورتھال اور عدالتی فیصلوں پر نظر رکھے ہوئے ہے،ترجمان

 روس کے سفارت خانے کی جانب سے ایک انتہائی اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔
 ترجمان روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’اسلام آباد میں موجود روسی سفارت خانہ پاکستان میں ہونے والی پیش رفت بشمول سیاسی صورتحال اور عدالتی فیصلوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ تاہم، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ ان پیش رفتوں پر کیا ردعمل اور تبصرہ کریں‘۔
 روسی سفارت خانے نے اپنے اس بیان کے حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی کہ آیا اسے یہ بیان کیوں اور کس تناظر میں جاری کرنا پڑا۔