بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محمد عمران مستقل ڈی جی اطلاعات خیبرپختونخواہ تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

پشاور(ممتازنیوز) نظامت اطلاعات و تعلقات عامہ کے گریڈ 20 کے آفیسر محمد عمران کی بطور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات وتعلقات عامہ خیبر پختونخوا باقاعدہ طور پر تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نظامت اطلاعات و تعلقات عامہ کے گریڈ 20 کے آفیسر محمد عمران کی بطور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات وتعلقات عامہ خیبر پختونخوا باقاعدہ طور پر تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ محمد عمران، بطور ڈائریکٹر جنرل نظامت اطلاعات وتعلقات عامہ خیبر پختونخوا گزشتہ ایک سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے ان کی گریڈ 19 سے گریڈ 20 گریڈ میں ترقی ہوئی تھی اور اب ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کے عہدے پر ان کی مستقل تعیناتی کا اعلامیہ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ محمد عمران خان ایک باصلاحیت افسرڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن کو جدید خطوط پر استوار کیا ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن خیبرپختونخوا محمد عمران خان کا شمار قابل،محنتی اور فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے والے افسران میں ہوتا ہے اور بطور ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن انہوں نے یہ ثابت بھی کیا۔ انہوں نے اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن میں اہم اصلاحات متعارف کرائیں اور ڈیپارٹمنٹ کو جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے جدید خطوط پر استوار کیا تاکہ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شفافیت بھی یقینی بنائی جا سکے۔ اصول پسندی اور میرٹ کی بالادستی محمد عمران خان کی شخصیت کا خاصا ہے جہاں وہ سرکاری امور میں قواعد و صوابط پر عملدرآمد کے حوالے سے سختی کرتے ہیں تو وہیں ملازمین اور خاص طور پر صحافتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھی کوشاں رہتے ہیں اور اپنی اس خوبی کی وجہ سے وہ ملازمین اور صحافیوں میں مقبول بھی ہیں جو انہیں اپنا ہمدرد سمجھتے ہوئے بلاتکلف اپنے مسائل یا مشکلات ان کے گوش گزار کر دیتے ہیں۔