بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت کو 11 جون کو اردن میں غزہ میں انسانی امداد پر کانفرنس میں شرکت کی دعوت

  اسلام آباد(ممتازنیوز) صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں اردن کے سفیر ڈاکٹر معین خراست نے ملاقات کی۔ا س موقع پر صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان اور اردن کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، پاک اردن تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے ،اردن کے سفیر نے صدر مملکت کو 11 جون کو اردن میں غزہ میں انسانی امداد پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ،صدر مملکت نے سفیر کو اردن میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی کرائی ، اردنی سفیرنے کہاکہ اردن نے فلسطین میں انسانی امداد کی فراہمی کیلئے اخوت فاونڈیشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ،صدر مملکت نے فلسطین میں امداد پہنچانے میں اردن کی کاوشوں کو سراہا  سفیر نے صدر آصف علی زرداری کو شاہِ اردن کی جانب سے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام پہنچایا