بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ہائی کورٹ: اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اظہر مشوانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے درخواست مغویوں کے والد قاضی حبیب الرحمن کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست ایڈوکیٹ ابوزر سلمان خان نیازی کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پروفیسر ظہور اور پروفیسر مظہر کو رات گئے گھر سے اغوا کیا گیا، سادہ لباس اور پولیس یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا، اغواء کرنے والوں نے نہیں بتایا کہ انہیں کیوں لے کر جا رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پروفیسر ظہور اور پروفیسر مظہر کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں پی ٹی آئی کی جانب سے اظہر مشوانی کے اغوا کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم وہ اپنی گمشدگی کے ایک ہفتے بعد بخیر و عافیت گھر واپس پہنچ گئے تھے۔