بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے سینیٹر عرفان صدیقی کی مری میں ملاقات

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے آج مری میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ مسلم لیگ (ن) اُن کی قیادت میں ملکی تعمیر وترقی کے لئے فعال کردار ادا کرے گی۔ دریں اثنا صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام سینیٹرز کو کل (بروز جمعہ) ملاقات کے لئے مری بلالیا ہے۔ پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف بھی اس موقع پر موجود ہوں گی۔