بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں دو قانون ہیں،خاص کے لئے کچھ اور عام کےلئے کچھ،واوڈا

اسلام آباد(ممتازنیوز)سینیٹرفیصل واوڈانے کہاہے کہ پاکستان میں دو قانون ہیں،خاص کے لئے کچھ اور عام کےلئے کچھ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پراپنی ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہاکہ پاکستان کے عدالتی نظام کے جس مسئلے کی نشاندہی میں کررہاہوں وہ یہ کہ یہاں دو قانون ہیں،خاص کے لئے کچھ اور عام کےلئے کچھ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کے اختلافی نوٹ کے بعد اگرگوئی شخص بہت مشہورہے تو اس کے لئے قانو ن کا سلوک بالکل مختلف ہونے کی تجویز ہے،مثال کے طورپر اگرملک کاکوئی بہت مشہورسنگرقتل کے جرم میں ملوث ہوتو کیااس کے لئے قانون الگ ہوگایاعام قاتل کی طرح قانونی سلوک ہوگا؟انہوں نے کہاکہ ہم جب تک حسب ضرورت 6اور9 اور 9کو6 کرنانہیں چھوڑیں گے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔