بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری: قومی خزانے کو سالانہ 300ارب روپے کا نقصان

اسلام آباد(ممتازنیوز) لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز)نے پاکستان میں غیرقانونی سیگریٹ سے متعلق رپورٹ جاری کردی،رپورٹ میں کہاگیا کہ سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری سے قومی خزانے کو سالانہ 300ارب روپے کا نقصان ہورہاہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں فروخت ہونے والے صرف 42فیصد سیگرٹس پر ٹیکس اداکیاجارہاہے،لمزیونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹرکاشف ظہیرملک کاکہناہے کہ ملک میں غیرقانونی سگریٹس کا مارکیٹ شیئر58فیصدتک ہوچکاہے،شہروں میں 56 جب کہ دیہات میں 62فیصد غیرقانونی سگریٹس فروخت ہورہے ہیں،سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے سگریٹ نوشی کم نہیں ہورہی،ایف بی آرکے ٹریک اینڈٹریس سسٹم کی کارکردگی کو بہترکیاجائے۔انہوں نے کہاکہ غیرقانونی سگریٹس کی سرعام فروخت حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرے،ٹیکس پالیسی زمینی حقائق کے مطابق بنائی جائے ،ٹیکس بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنااہم ہے۔