بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

9 مئی سے متعلق مقدمات: تفتیش کیلئے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئی

9 مئی سے متعلق لاہور میں درج مقدمات کی تفتیش کے لیے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئی، 9 رکنی پولیس ٹیم کی سربراہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) جاوید آصف کر رہے ہیں۔

تفتیشی ٹیم لاہور کے تھانہ شادمان، سرورروڈ، مغل پورہ، شاہدرہ، ریس کورس، گلبرگ، گجر پورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کرے گی۔

پولیس ٹیم میں پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے ماہرین بھی شامل ہیں، ٹیم میں شامل ماہرین اپنے ہمراہ مختلف جدید آلات بھی لائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم اپنے ہمراہ پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے کٹ بھی ساتھ لے کرآئی، تفتیشی ٹیم شاہ محمود قریشی کے جوابات کی ویڈیو ریکارڈ بھی کرے گی۔