عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ تفتیش کا معاملہ ، عمران خان شامل تفتیش ہوگئے۔
ریاست مخالف پوسٹ پرعمران خان اڈیالہ جیل میں شامل تفتیش کیا گیا، ایف آئی اےکی ٹیم بانی پی ٹی آئی سےتفتیش کرنے کے بعد روانہ وہ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے عمران خان کو ان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے پوسٹ دکھا کر تفتیش کی عمران خان نے وکلاء کی موجودگی میں ایف آئی اے کے سوالات کے جوابات دیئے۔
عمران خان اپنے وکلاء چودھری ظہیر عباس، انتظار پنجوتھا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہوئے۔
تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز احمد اور سب انسپکٹر منیب شامل تھے۔
ریاست مخالف پوسٹ : ایف آئی اے نے عمران خان سے کیا سوالات کئے؟








