بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے ٹرولز کو اپنے جوتے کے نیچے رکھتا ہوں، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہاتھ جوڑ کربولتا رہا کہ اس طرف نہ جائیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 9مئی کے بعدایس آئی ایف سی پرتنقید کی اور اب 71لے آئے،ایس آئی ایف سی پاکستان کو بچانے کا منصوبہ ہے،ہم سب ایس آئی ایف سی کو سپورٹ کرتے ہیں۔
ملک توڑنے کی سیاست اس ملک میں کوئی نہیں کرسکتا،پی ٹی آئی کی طرز سیاست ملک توڑنے کی ہی سازش ہوتی ہے،ہماری یہی سوچ ہونی چاہئے کہ ہم اپنی فوج کو مضبوط کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ  میرے لئے سپریم کورٹ اور باقی کورٹس بہت محترم ہیں،21کا نمبر بہت اہم ہے،21اکتوبر کو نوازشریف آئے تھے،ٹرولنگ سے لوگ ڈر رہے ہیں، ٹرولنگ سے اپنے فائدے اٹھا رہے ہیں،میں پی ٹی آئی کے ٹرولز کو اپنے جوتے کے نیچے رکھتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے،جمہوریت کیلئے ذوالفقار علی بھٹو،بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے بڑی قربانیاں دی ہیں،بجٹ کے بعد پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کم ہوئی ہے تو اس کا کریڈیٹ ایس آئی ایف سی اور آرمی چیف کو دیتا ہوں،بانی پی ٹی آئی اگر کہہ رہے کہ میں نہیں چلانے دیتا ویڈیو تو آج ہی آج ویڈیو ڈیلیٹ کرائے۔