اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق وفاقی وزیراطلاعات محمد علی درانی نے کہاکہ دوست ممالک اور آئی ایم ایف بھی حکومت سے مفاہمت کامطالبہ کررہے ہیں۔جس طرح ائیرپورٹ سے گھر آنے تک نواز شریف کے مقدمات ختم ہوئےاب وہ بھی ایساکریں ا س سے اداروں کومثبت پیغام جائے گا،ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہاکہ مفاہمت کی طرف قدم بڑھائیں نواز شریف اب قدم اٹھائیں توجمہوری ہوگا بعد میں اٹھائیں گے تومجبوری ہوگا،حکومتوں کی عدالتوں میں جوسبکی ہورہی ہے وہ خود ان کےلیے اچھی نہیں۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے لیکن ڈائیلاگ سے کبھی انکار بھی نہیں کیا،لوگوں کوجیلوں سے نکال کر بات چیت سے ملک کوٹریک پرلایاجائے،حکومت نے اسی عوام کے پاس جاناہے جوان سے نالاں ہیں،مقدما ت ختم کرناحکومت پاکستان اورعوام سے محبت کااظہار ہوگا،ایساقدم اٹھایاجائے کہ عوام کومزیدجھٹکوں سے بچانے کے لیے ماحول ٹھنڈاہو۔
محمد علی درانی نے سابق وزیرداخلہ اوروزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور راناثناء اللہ کے بارے میں کہاکہ ان کی شخصیت کامضبوط پہلویہ ہے وہ خود سیاسی کارکن ہیں،راناثناء اللہ کوکوئی جیل میں نہ رکھ سکا توآج کون مائی کالال کیسے رکھ سکتاہے اس وقت حکومت پگھل رہی ہے تو ایسانہ ہوکہ پھر بعد میں پشیمانی ہی نہ رہ جائے
بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے لیکن ڈائیلاگ سے کبھی انکار بھی نہیں کیا،محمد علی درانی








